27 مئی 2026 - 23:54
امریکہ اور اسرائیل کے مفادات یکساں نہیں / جنگ جاری رہنا واشنگٹن کے مفاد میں نہیں، اسٹیفن والٹ

ہارورڈ یونیورسٹی میں بین الاقوامی تعلقات کے پروفیسر اسٹیفن والٹ (Stephen Walt) نے کہا کہ امریکہ اور اسرائیل غلط طور پر یہ سمجھ رہے تھے کہ ایران کی حکومت خاتمے کے قریب ہے اور ایک فیصلہ کن وار اس کا ڈھانچہ گرانے کے لئے کافی ہوگا، لیکن نتیجہ مکمل طور پر الٹ گیا۔

بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا؛ ہارورڈ یونیورسٹی کے پروفیسر برائے بین الاقوامی تعلقات، اسٹیفن والٹ نے کہا:

• اب ہمیں ایران میں ماضی کے مقابلے میں زیادہ اصول پرست اور حتیٰ کہ زیادہ مقبول اور ہر دلعزیز حکومت کا سامنا ہے۔

• ٹرمپ امریکی فوجی طاقت پر اس طرح سے یقین رکھتا تھا جیسے یہ کوئی معجزہ دکھائے گی اور سمجھتا تھا کہ اس کے ذریعے اپنے مسائل حل کر سکے گا۔

• ریاستہائے متحدہ کو چاہئے کہ وہ اپنے حقیقی مفادات کو پہچان لے اور قبول کر لے کہ امریکہ اور اسرائیل کے مفادات یکساں نہیں ہیں۔

• بعض شعبوں میں امریکہ اور اسرائیل کے درمیان اشتراک پایا جاتا ہے، لیکن بہت سے معاملات میں ایسا نہیں ہے، اور یہ جنگ ان ہی معاملات میں سے ایک ہے۔

• اس جنگ کا جاری رہنا امریکہ، یورپ اور واشنگٹن کے ایشیائی اتحادیوں کے مفاد میں نہیں ہے، اور "یہ واضح نہیں ہے کہ یہ بالآخر کس کے مفاد میں ہے۔" (اسٹیفن کی رازداری کے باوجود، واضح ہے کہ یہ جنگ اسرائیل کے مفاد میں ہے اور ٹرمپ نے بھی کہا ہے کہ وہ یہ جنگ اسرائیل کے مفادات کے لئے لڑ رہا ہے)۔

• امریکہ کو تسلیم کرنا چاہئے کہ اس سے غلطی ہوئی ہے اور جنگ ختم کرنے کے لئے، اسرائیلی اقدامات کی حمایت کا سلسلہ ختم کر دے؛ چاہے یہ معاملہ تل ابیب کو ناراض ہی کیوں نہ کر دے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔

110

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha